0
Saturday 18 Oct 2014 19:09

کل ڈاکٹر طاہرالقادری سیاسی لائحہ عمل اور دھرنے کے بارے میں اہم اعلان کریں گے، بشارت جسپال

کل ڈاکٹر طاہرالقادری سیاسی لائحہ عمل اور دھرنے کے بارے میں اہم اعلان کریں گے، بشارت جسپال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کے زیراہتمام اتوار کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں عوامی جلسے منعقد ہو گا، جلسے میں ایک لاکھ سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے انتظامات پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کے 3000 رضا کار بھی سرانجام دیں گے۔ جلسہ گاہ کے لئے پانچ گیٹ استعمال کئے جائیں گے۔ پانچ سو فلائیٹ ٹاورز لگائے گئے ہیں جبکہ 140 فٹ لمبا اور 50 فٹ چوڑا پینا فلیکس بنایا گیا ہے۔ عوامی جلسے کو لاہور میں انقلاب کا نام دیا گیا ہے۔ جس سے قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھر ی بشارت عزیز جسپال، پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، سابق وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، سابق گورنر اور وزیراعلٰی پنجاب غلام مصطفی کھر، اقلیتی رہنما سابق وفاقی وزیر جے سالک اور دیگر قائدین جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسے کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب بشارت جسپال نے کہا کہ مینار پاکستان پر لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام انقلاب گھر گھر پہنچ چکا ہے، جس کا اظہار جلسے میں عوام کی شرکت سے بھی ہو گا۔ لوگوں میں جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ دنیا دیکھے گی کہ انسانی سروں کا ایک سمندر گو نواز گو کے نعرے لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ انقلاب کے طیارے کی اڑان ثابت ہو گا۔ جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری آئندہ سیاسی لائحہ عمل اور دھرنے کے بارے میں اہم اعلان کریں گے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ طاہرالقادری کی ڈکشنری میں ڈیل کا لفظ نہیں، اور کوئی شخص سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ حکومت پروپیگنڈا مشینری سے منفی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 415266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش