0
Sunday 19 Oct 2014 08:59

نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کیخلاف احتجاج

نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے سویلین آبادی پر اندھا دھند فائرنگ وگولہ باری کے خلاف پڑاوہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی روک لیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ یو این آبزرورز گاڑیوں سے نکل آئے اور احتجاج نوٹ کیا۔ بھارتی افواج ہائے، ظلم وستم ہائے ہائے، بھارتی درندو کشمیر ہمارا چھوڑ دو کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں گزشتہ روز بھارتی گولا باری سے زخمی معصوم بچوں اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ابرار عالم، سردار ذوالفقار کھنڈھا روی، عبدالقیوم طاہر، شوکت اعوان، سردار لطیف اور فاروق طاہر و دیگر نے کہاکہ بھارت نے کنٹرول لائن پر آگ وخون کا کھیل شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی افواج نہتے عوام پر گولا باری اور فا ئرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہی ہے معصوم بچوں کو زخمی کیا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر فائرنگ کی وجہ سے بچے سکول جانے سے گھبرا رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت پچھلے کئی سالوں سے کنٹرول لائن پر نہتے لوگوں پر فائرنگ اور گولا باری کر رہا ہے۔ بین الاقوامی طاقتیں بھارتی درندگی کا نو ٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا حق استعمال کرنے کا موقع دیں تاکہ کشمیری اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکیں۔ اگر بھارت نے روش نہ بدلی اور حملہ کرنے کی کوشش کی تو پھر اس کو بھی چھٹی کا دودھ یاد دلا دیںگے۔
خبر کا کوڈ : 415325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش