0
Tuesday 28 Oct 2014 11:26
وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں وفد ایران پہنچ گیا

شاہد خاقان آج ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کرینگے

شاہد خاقان آج ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ایک اعلٰی سطحی وفد ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیلئے تہران پہنچ گیا، جو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے سے متعلق ایرانی حکام سے بات چیت کریگا۔ توقع ہے کہ پاکستانی وفد ایرانی حکام کو نئی تجاویز بھی دیگا۔ امکان ہے شاہد خاقان عباسی (آج) اپنے ایرانی ہم منصب بیژن نامدار زنگنہ سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 416944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش