0
Saturday 8 Nov 2014 18:21

سندھ حکومت نے امدادی گندم کے نام پر مٹی سے بھری بوریاں تھر پارکر پہنچا دی

سندھ حکومت نے امدادی گندم کے نام پر مٹی سے بھری بوریاں تھر پارکر پہنچا دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے امدادی گندم کے نام پر مٹی سے بھری گندم کی بوریاں تھر پہنچا دی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی اور ریلیف انسپکٹر کے گودام پر چھاپے کے دوران مٹی سے بھری 292 بوریاں پکڑی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مٹھی کے ریلیف گندم گودام میں جامشورو کے بولاڑی گودام سے لائی گئی گندم کی بوریوں میں سے 292 بوریاں ایسی نکل آئیں جن میں مٹی بھری ہوئی تھی جو کہ غریبوں میں تقسیم کی جانی تھی، اطلاع ملنے پر ریلیف انسپکٹر میاں سعد ربانی اور جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی نے گودام پر چھاپے دوران مٹی سے بھری 292 بوریاں برآمد کرلیں۔ گودام انچارج کے مطابق 4 نومبر کو جامشورو کے بولاڑی گودام سے گندم کی 4 ہزار 895 بوریاں مٹھی لائی گئی جن میں سے 292 بوریاں مٹی سے بھری ہوئی گندم کی تھی جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ خوراک کو اطلاع کردی گئی تھی اور 2 روز تک بوریوں سے لدے ٹرک گودام کے باہر ہی کھڑے رہے تاہم اعلی حکام کے دبا پرمٹی سے بھری بوریوں کو گودام میں رکھ دیا گیا۔

خبر نشر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف جمیل گودام پہنچ گئے اور ساری ذمہ داری محکمہ خوراک پر ڈالتے ہوئے کہا کہ گندم کی فراہمی کی ذمہ داری محکمہ خوراک کی ہے تاہم خراب گندم کو الگ کرلیا گیا ہے جسے جلد واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ صاف گندم مٹھی تحصیل کے 1200 خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے مٹھی گودام پہنچا ہوں اور خراب گندم کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 418575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش