0
Monday 17 Nov 2014 18:10

تحریک انصاف کا قافلہ 18 نومبر کو کراچی سے روانہ ہوکر لاڑکانہ جلسے میں شرکت کریگا، زبیر خان

تحریک انصاف کا قافلہ 18 نومبر کو کراچی سے روانہ ہوکر لاڑکانہ جلسے میں شرکت کریگا، زبیر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور سابقہ صدر سندھ محمد زبیر خان نے سندھ کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق لاڑکانہ جلسے میں شرکت کے لیے کل مورخہ 18 نومبر کو صبح 10 بجے تحریک انصاف کا قافلہ کراچی سے روانہ ہوکر حیدرآباد، دادو، مورو، نوشہرو فیروز، سکھر، شکارپور، جیکب آباد سے ہوتے ہوئے لاڑکانہ جلسے میں شرکت کریگا۔ علاوہ ازیں قافلہ 20 تاریخ کو دوپہر 12 بجے سکھر پہنچے گا اور وہاں پر مرکزی رہنما زبیر خان پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ 21 نومبر کو سکھر سے مرکزی رہنما و سابقہ صدر سندھ زبیر خان کی قیادت میں تمام قافلے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہونگے اور چیئرمین عمران خان کی تبدیلی کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہوکر لاڑکانہ کے جلسہ کو کامیاب بنائیں گے۔

یہ باتیں انہوں نے پنجاب کے دورے سے واپسی کے موقع پر لاڑکانہ جلسے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اندرون سندھ سے آئے ہوئے وفود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔ پیپلز پارٹی اور اس کے وزراء حکومت میں ہونے کے باوجود چیئرمین عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں اس لیے من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ محمد زبیر خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک پرُ امن جماعت اور ہم پرُ امن سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش