0
Monday 24 Nov 2014 01:30

سپریم کورٹ کی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم

سپریم کورٹ کی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا تاہم وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اس اہم آئینی عہدے پر کسی نام پر متفق نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج سپریم کورٹ قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات واپس لے لے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ 26 نومبر کو لندن کے دورے کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔ جس کے بعد وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کرینگے۔ واضح رہے کہ 13 نومبر کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے 24 نومبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو قائم مقام چیف الیکشن کمیشن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے فاضل جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری واپس لے لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 421093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش