0
Monday 24 Nov 2014 09:52

ریاستی طاقت کو کمزور نہ سمجھا جائے، چوہدری نثار کا تحریک انصاف کو انتباہ

تحریک انصاف کا 30 نومبر کا جلسہ روکنے کیلئے حکومت کیجانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی
ریاستی طاقت کو کمزور نہ سمجھا جائے، چوہدری نثار کا تحریک انصاف کو انتباہ
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان ہو گئی ہے اور اسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کے آئندہ کے جلسوں کو ناکام بنانےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے پولیس نے چھاپے مار کارروائیاں بھی شروع کر دیں ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شاہراہ دستور پر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تیس نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد پولیس کو دو واٹر کینن اور بارہ ہزار آنسو گیس شیل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔ چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں۔ ادھر اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سیل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نادرا چوک کو روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق حکومت نے 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، چوہدری نثار کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے دھاوا بولنے کی نہیں۔ حکومت کی جانب سے 30 نومبرکو تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس کو 2 واٹر کینن گاڑیاں اور 12 ہزار سے زیادہ آنسو گیس شیل اور ربڑ کی گولیاں دے دی گئیں ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے دھاوا بولنے کی نہیں، ریاستی طاقت کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 421109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش