0
Monday 24 Nov 2014 20:25

صرف مسلمان ہی اسلام کے پیغام کو عام کرکے بھارت سے بدعنوانی اور عورتوں کے خلاف مظالم کا سدباب کرسکتے ہیں، جماعت اسلامی ہند

صرف مسلمان ہی اسلام کے پیغام کو عام کرکے بھارت سے بدعنوانی اور عورتوں کے خلاف مظالم کا سدباب کرسکتے ہیں، جماعت اسلامی ہند
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر کی آج بھیونڈی آمد کے موقع پر صلاح الدین ایوبی اسکول گراؤنڈ بھیونڈی میں خطاب عام کا اہتمام کیا گیا، افتتاحی کلمات میں مولانا اوصاف احمد فلاحی نے خطاب عام کی غرض و غایت بیان کیا، اس کے بیان ناظم ضلع تھانے خورشید انور نے جماعت اسلامی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول (ص) کے ذریعے جو حق ہمیں ملا ہے اسی حق کو حقدار تک پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی وجود میں آئی ہے اس کے لئے جماعت نے 28 شعبے تشکیل دئیے ہیں، ان شعبوں کے تحت ملک و عوام کی فلاح کے لئے مختلف کام انجام پاتے ہیں، امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر انجینئر توفیق اسلم خان نے اپنے صدارتی خطاب میں مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے بھائی حق سے محروم ہو کر جارہے ہیں لیکن ہم اپنی دنیا میں مست ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خیر امت بنایا ہے، قیامت تک کے لئے یہ ذمہ داری ہمارے سپرد ہے کہ ہم اللہ کا پیغام اس کے بندوں تک پہنچائیں، تخلیق آدم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم زمین پر اللہ کے خلیفہ ہیں اور زمین پر اللہ کی خلافت قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، میڈیا کے ایک سوال کہ ’’نئی حکومت کے بارے میں آپکی کیا رائے ہے، اس پر انہوں نے خود میڈیا کے لوگوں سے سوال کیا کہ ’’آپ خود ہی بتائیں کہ کیا نئی حکومت بدعنوانی اور عورتوں کے خلاف جنسی تشدد سمیت ہر طرح کے جبر و تشدد کو ختم کرسکتی ہے؟، یقیناً حکومت نہیں کرسکتی، لیکن ہم ایسا کرسکتے ہیں کیوں کہ ہمارا کوئی بھی رکن آپ کو بدعنوانی سمیت کسی بھی طرح کے جرم میں ملوث نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی 9 تا 18 جنوری 2015ء ایک مہم ’’اسلام سب کے لئے‘‘ منانے جارہی ہے، جس میں ریاست مہاراشٹر کے تین کروڑ باشندوں تک اللہ کا پیغام پہنچائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کو امید ہے کہ اس سے بہتر نتائج برآمد ہونگے اور برادران وطن میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف پائی جانے والی غلط فہمیوں کا کما حقہ ازالہ ہو پائے گا۔ جماعت اسلامی اس مہم میں مسلمانوں کے تمام فرقوں اور جماعتوں کو شامل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے کیوں کہ جماعت کا ماننا ہے کہ یہ کام پوری امت کی ذمہ داری ہے نہ کہ صرف جماعت اسلامی کی۔
خبر کا کوڈ : 421221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش