0
Monday 1 Dec 2014 07:50

آرمی چیف جنرل راحیل کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔ اتوار کے دن ہونے والی اس خصوصی ملاقات میں امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اب تک کی سب سے اہم مصروفیت امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات تھی۔ جس میں دونوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں درپیش مسائل اور علاقائی سلامتی سمیت خطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں خاص طور پر امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بات کی گئی۔ اس امر پر خاص طور پر گفتگو ہوئی کہ خطے میں سکیورٹی مسائل پر کیسے قابو پایا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ کو آپریشن ضرب عضب کے دوران ملنے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنا دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس آ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 422388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش