0
Wednesday 3 Dec 2014 11:36

گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات کرانے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت 9 دسمبر کو ختم ہو جائے گی، گلگت بلتستان اور مرکزی حکومت نے نگران حکومت کے تحت غیر جانبدار انتخابات کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، وزارت قانون نے گلگت بلتستان کو انتظامی اختیارات دینے سے متعلق وفاق کے آرڈر 2009 میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا، اس کی سمری وزیراعظم کو حتمی منظوری کے لئے ارسال کی جائے گی، یہ کام 9 دسمبر سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا، وزات کشمیر و شمالی علاقہ جات ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے وفاقی حکومت کے انتظامی اختیارات سے متعلق 2009 میں جاری ایماورمنٹ آرڈر میں نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے کوئی شق نہیں تھی اور نہ ہی قانون میں اس کی وضاحت تھی کہ قائم حکومت کے تحت انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سقم کو دور کرنے کے لئے وزارت قانون و انصاف اور وزارت امور کشمیر و شمالی علاقہ جات کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ نئی اسمبلی کے انتخابات غیر جانبدار نگران حکومت کے تحت کرائے جائیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خاتمہ کے دو ماہ کے اندر اندر انتخابات کرانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا تاہم دسمبر، جنوری اور فروری تین ماہ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر شدید برف باری کی لپیٹ میں ہونے کے باعث انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 422959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش