0
Thursday 4 Dec 2014 21:43

حکومتِ عراق اور شمالی کرد انتظامیہ کے درمیان مفاہمت

حکومتِ عراق اور شمالی کرد انتظامیہ کے درمیان مفاہمت
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت عراق اور شمالی کردی انتظامیہ کے درمیان تیل کی فروخت اور بجٹ کی آمدنی سے متعلق موضوعات پر اتفاقِ رائے طے ہو گیا ہے، اس معاہدے کی رو سے شمالی کردی انتظامیہ مجموری طور پر پانچ لاکھ پچاس ہزار بیرل تیل برآمد کرنے کا مجاز ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی یہ برآمدات ترکی کے راستے عمل میں لائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں، داعش کے خلاف نبرد آزمائی کے لیے بھی کرد پشمرگوں کی طاقت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک بلین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ترکی کے راستے کوبانی میں داخل ہونے والے کرد جنگجووں کو داعش کیخلاف مسلسل کامیابی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 423375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش