0
Friday 5 Dec 2014 14:13

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شہر خیرپور میں تکفیری تنظیم داعش کے پمفلٹس کی تقسیم

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شہر خیرپور میں تکفیری تنظیم داعش کے پمفلٹس کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے گڑھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے شہر خیرپور میں غیر ملکی تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں، یہ پمفلٹس گھر وں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی پہنچائے گئے ہیں، پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی غیر اسلامی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس میں کوئی ادارہ رکاوٹ بنے گا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے، پمفلٹس میں لکھا ہے کہ ڈی سی اور ایس ایس پی بھی ہماری نظروں میں ہیں، ہمارے ایجنٹ پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں جو سب پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 423475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش