0
Tuesday 9 Dec 2014 15:29

لبنانی دارالحکومت بیروت میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

لبنانی دارالحکومت بیروت میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور فلسطینیوں کے حق واپسی کی آواز بلند کرتے ہوئے عالمی تنظیم برائے حق واپسی فلسطین کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں دنیا بھر سے بشمول فلسطین کے شہر القدس سے ڈاکٹر یعقوب، ڈاکٹر راتب الرحمہ، نابلس سے مجدولینا حسونا، القدس سے دیالا، پاکستان سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر احمد ہاشمی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم، امریکا سے ڈاکٹر پال لارودی، ڈاکٹرفینسیا بیلا، لندن سے کیون اوفینڈن، کینیڈا سے ایوا بریلٹ، بھارت سے فیروز مٹھی بور والا، شجاعت قادری، ڈاکٹر تسنیم اسلم، ایران سے پروفیسر حسین روی واران، علی رضا کمیلی، سرباز روح اللہ رضوی، مصر سے احمد الدبش، عراق سے ہادی الشماع، شام سے ڈاکٹر خالد عبد المجید، دیما سکندریہ، اردن سے سالم السویس، تیونس سے ڈاکٹر احمد کحلاوی، ڈاکٹر مراد یعقوبی، انڈونیشیا سے مجتھد ہاشم، ملیشیا سے ڈاکٹر عزمی محمد، احمد ترمذی، اٹلی سے مونیا، ترکی سے مہمت شاہین، طاہر اوغلو، عبد الحکمت، روس سے فاطمہ عزہو، کویت سے عبد اللہ موسوی، بحرین سے محمد الشہاب، اسکاٹ لینڈ سے عزام محمد، جنوبی افریقا جوہانسبرگ سے ڈاکٹر فروز، ڈاکٹر ابراھیم، سینی گال سے شیخ شریف، سمیت مالی، گھانا، نائجیریا،کیمرون کے مندوبین بھی شریک ہوئے جبکہ میزبان ملک لبنان سے ڈاکٹر حیدر دقماق، عمر فاکھانی، عبد المالک سکریا، شیخ یوسف عباس، محمد ابو العابد، مریم محمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی مزاحمتی جماعتوں کے مختلف رہنماؤں بشمول حزب اللہ کے ڈاکٹر احمد ملی، جہاد اسلامی کے ابو عماد الرفاعی، سمیت القدس فاؤنڈیشن بیروت انٹرنیشنل کے حسن فریجہ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مندوبین نے گذشتہ برس دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے عنوان سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا او ر مستقبل میں فلسطینیوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کرنے کے لئے مختلف پروگراموں اور منصوبوں پر غور کیا۔

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سال 2015ء کو فلسطینیوں کے حق واپسی اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کا بین الاقوامی سال قرار دیا جائے، جبکہ کانفرنس کے شرکاء نے اعلان کیا کہ آئندہ برس 29 نومبر سنہ 2015ء کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بعنوان ’’فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی نا انصافی‘‘ کا دن منایا جائیگا، شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ غزہ میں ہونے والی گذشتہ پچاس روزہ جنگ کے بعد غزہ میں فلسطینیوں کی نفسیاتی دیکھ بھال کے لئے ایک کئیر سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فلسطینی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اسکالر شپس دی جائیں گی، فلسطینی شہداء کے اہل خانہ اور شہداء کے بچوں کو خصوصی تعاون کیا جائے گا۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں سینیگال کی جانب سے پیشکش کی گئی کہ سال 2015ء میں سینیگال سے غزہ کے لئے ایک امدادی کاروان برائے بحری جہاز بھیجا جائے گا، اس پر کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ فیصلہ کیا کہ دنیا بھر سے اس کاروان آزادی میں شرکت کی جائے گی اور اس امدادی کاروان میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 424469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش