0
Wednesday 10 Dec 2014 13:37

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پورے جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے یوم سوگ میں شرکت کی، رائو عارف رضوی

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پورے جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے یوم سوگ میں شرکت کی، رائو عارف رضوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کے یومِ سوگ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں بھرپور شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں اختلافات کی باتیں کرتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ہماری جدوجہد ظلم کے نظام سے نجات اور غریبوں کو انکے حقوق دلانے کیلئے ہیں اور یہ جدوجہد ظالم حکمرانوں کی رخصتی تک جاری رہے گی۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی منزل ایک ہے اور باہمی اعتماد کے ساتھ اس جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل حکمرانوں نے پنجاب کو گلوبٹوں کے حوالے کردیا ہے۔ کل فیصل آباد میں بھی سانحہ ماڈل ٹائون کی تاریخ دھرانے کی کوشش کی گئی۔ پرامن اور معصوم شہریوں کے قاتل حکمران اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 424526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش