0
Thursday 11 Dec 2014 19:16

متحدہ کے رہنما باؤ انور کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت، لاہور سے خاتون گرفتار

متحدہ کے رہنما باؤ انور کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت، لاہور سے خاتون گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز سیالکوٹ میں قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق باؤ انور کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے لاہور سے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ایم کیو ایم رہنما کا موبائل ڈیٹا چیک کرنے پر خاتون نادیہ بی بی کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق باؤ انور کا قتل لین دین کے تنازع پر ہوا تاہم پولیس نے تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں موٹر سائیکل سوار 3 حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے باؤ انور کو قتل کر دیا تھا جنہیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 13 گولیاں ماری گئیں۔
خبر کا کوڈ : 425015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش