0
Saturday 13 Dec 2014 21:09

رانا ثنا اللہ فیصل آباد کے قاتلانہ حملے میں ملوث ہیں، شیریں مزاری

رانا ثنا اللہ فیصل آباد کے قاتلانہ حملے میں ملوث ہیں، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے، شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں کلنگ آپریشن منصوبہ بندی کیساتھ کیا گیا جس کی پلاننگ سرکٹ ہاوس میں ہوئی، کہتی ہیں اٹھارہ دسمبر سے قبل جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو احتجاج کی کال واپس لے سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر لاشوں کی سیاست کا الزام بے بنیاد ہے، قاتلانہ حملے میں راناثناء اللہ اور ان کے کارکن شریک ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سرکٹ ہاوس میں جو لوگ رانا ثناء اللہ کے ساتھ تھے وہی فائرنگ میں ملوث ہیں۔ پریس کانفرنس میں فیصل آباد واقعہ کی ویڈیو دکھاتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی ملوث ہے جن کی واضح طور پر نشاندہی بھی کی گئی۔

دیگر ذرائع کے مطابق، ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد کے احتجاج میں ہوئے قاتلانہ حملے میں ملوث ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مبینہ ویڈیو شواہد میڈیو کو پیش کر دیئے۔ اس موقع پر شریں مزاری نے الزام عائد کیا کہ فیصل آباد واقعے کے ذمے دار مسلم لیگ ن کے رہ نما رانا ثنا الله ہیں، جنہوں نے اس سارے واقعے کا منصوبہ بنایا۔ انھوں نے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 425438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش