0
Thursday 18 Dec 2014 11:46

سکول پر حملہ، جہاد اور اسلام کو بدنام کرنے کی گھنائونی سازش ہے، ترابی

سکول پر حملہ، جہاد اور اسلام کو بدنام کرنے کی گھنائونی سازش ہے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پشاور میں بچوں کے قتل عام کے لیے ۱۶ دسمبر کا انتخاب کر کے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔ پشاور میں بچوں کے سکول پر حملہ کر کے جہاد اور اسلام کو بدنام کرنے کی گھنائونی سازش کی گئی ہے۔ انھوں ںے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کے دکھ میں پوری کشمیری قوم شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور عالمی استعمار کا سوچا سمجھا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ نہ تو ملت اسلامیہ کی راہنمائی کر سکے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور جامع پالیسی اپنا سکے۔ یہ عالمی ایجنڈ اہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کےلیے پاکستانی قوم کو متحد اور منظم ہونا پڑے گا۔ تمام قومی قائدین اور عسکری قیادت مل کر پاکستان کے خلاف گھنائونے عزائم رکھنے والوں کا مقابلہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والا چھوٹا سا واقعہ بھی کشمیریوں کو غمگین کر دیتا ہے یہ تو بہت بڑا سانحہ ہےجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 426500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش