0
Friday 19 Dec 2014 15:51

سانحہ پشاور کیخلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کال پر ملک بھر میں احتجاج

سانحہ پشاور کیخلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کال پر ملک بھر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور کیخلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کال پر ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کال پر پاکستان بھر میں بالخصوص کراچی، حیدرآ باد، شکار پو ر، خیر پور، لاڑ کانہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، لاہور، جھنگ، لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد ،گلگت بلتستان، کوئٹہ، آزاد کشمیر سمیت دیگر تمام چھوٹے شہروں میں سانحہ پشاور پاکستان آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے پشاور آرمی پبلک سکول کے ننھے منے طالب علموں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ دہشتگرد وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے کونے کونے میں خون کی ہولی کھیلی ہوئی ہے۔ انہی دہشت گردوں نے ہزارہ برادری کے سینکڑوں بےگناہوں کو شہید کیا اور انہی دہشت گردوں نے لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کر کے شہید کیا علاوہ ازیں ملک بھر کے مختلف حصوں میں جو سانحات رونما ہوئے بشمول سانحہ پشاور میں ملوث افراد ایک ہی قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہی جگہ سے دہشت گردی کے منصوبوں اور ان پر عمل درآمد کیلئے مانیڑنگ کی جاتی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں تمام سیاسی و مذہبی قیادتیں متفق ہیں کہ ان تمام واقعات میں ملوث تمام دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ جس کا مطالبہ علامہ ساجد نقوی کئی سالوں سے کرتے چلے آرہے ہیں اگر ذمہ دار ادارے علامہ سید ساجد علی نقوی کے مطالبے پر عملدرآمد کرتے تو آج یہ سانحات رونما نہ ہوتے۔ لہذٰا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں سمیت ان کے ذمہ داران اور سرپرستوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرکے فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ دوسری جانب دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 426755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش