0
Friday 19 Dec 2014 21:31

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث طالبان دہشت گرد ڈاکٹر عثمان اور ارشد کو پھانسی دیدی گئی

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث طالبان دہشت گرد ڈاکٹر عثمان اور ارشد کو پھانسی دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور سانحے کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل درآمد شروع کردیا گیا جس کے تحت تکفیری طالبان دہشت گرد ڈاکٹر عثمان اور ارشاد مہربان کو پھانسی دیدی گئی۔ ڈاکٹرز نے دونوں مجرمان کی سزا کی تصدیق کردی ہے۔ سزا پر عمل درآمد فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ڈاکٹر عثمان کے ڈیتھ وارنٹ پر گزشتہ رات دستخط کردیئے تھے۔ ڈاکٹر عثمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط ہونے کے بعد ان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان سے لواحقین کی آخری ملاقات کروائی گئی۔ ڈاکٹر عثمان نے اپنی وصیت بھی بھائی کے سپرد کی۔ جیل کے اطراف میں انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عثمان پاک فوج میں میڈیکل کور کا اہلکار تھا جس نے آرمی چھوڑ کر عسکریت پسندوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ڈاکٹر عثمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 10 اکتوبر 2009 کو جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی اور قیادت کی تھی۔ اس حملے میں 10 عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا تھا جس سے 11 فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے دیگر مجرموں کو بھی پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملک بھر میں حملوں کے خطرے کے باعث جیلوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 426837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش