0
Wednesday 31 Dec 2014 16:45

پشاور، سولہ بارہ ا یکشن فورم کی کال پر یوم سیاہ، کئی مظاہرین گرفتار

پشاور، سولہ بارہ ا یکشن فورم کی کال پر یوم سیاہ، کئی مظاہرین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سولہ بارہ ا یکشن فورم کی کال پرپشاور میں یوم سیاہ منایاجارہا ہے۔ پولیس نے شاہراہیں بند کرنے کے الزام میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرین نے صدر روڈ، جمرود روڈ اور جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کرکے ٹائر جلائے۔ جس پر پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ غربی اور یونیورسٹی ٹاون کی حوالات میں بند کردیا۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ شاہراہیں کھول دی گئی ہیں اورکاروباری مرکز کھل گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی نے میڈیا کوبتایا کہ مظاہرین کو پر امن احتجاج کی اجازت دی گئی تھی اور انھیں پر امن مظاہرے کرنے کے لئے مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ تاہم کسی کو شاہراہیں یا بازار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مظاہرین کو گرفتارکیاگیا ہے انہیں جلد ضمانت پر رہا کر دیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 429473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش