0
Thursday 1 Jan 2015 00:20

سانحہ پشاور پر پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم رو پڑی تھی، یونس خان

سانحہ پشاور پر پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم رو پڑی تھی، یونس خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر پوری پاکستانی ٹیم رو پڑی تھی، ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اظہار یکجہتی کے لئے آرمی پبلک سکول پشاور پہنچے، جہاں انہوں نے واقعے کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں یونس خان نے معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اپنی کٹس اور پیسے بچوں کے لئے بھیجے ہیں، اس موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹر حارث خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجر کی جانب سے تعزیت کا پیغام پڑھ کرسنایا، جس میں واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 429549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش