0
Thursday 8 Jan 2015 17:45
11 جنوری کو ایوان اقبال میں عظیم الشان ’’پیغمبر اعظم امن کانفرنس‘‘ کا اعلان

مذہب کے نام پر اسلام اور پاکستان کو قتل نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی

مذہب کے نام پر اسلام اور پاکستان کو قتل نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم مذہب کے نام پر اسلام اور پاکستان کو قتل نہیں ہونے دینگے، سیرت پیغمبر کی روشنی میں اسلام کے روشن چہرے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال دہشت گردی اور آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے مجلس وحدت مسلمین 11 جنوری کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان ’’پیغمبر اعظمۖ امن کانفرنس‘‘  کا انعقاد کرے گی، جس میں ملکی سطح کی تمام پڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما، مشائخ عظام، گدی نشینوں اور مدارس دینیہ سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کانفرنس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو کسی بھی روپ میں برداشت نہیں کریں گے جو لوگ مدارس کی اوٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا ہدف دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنا اور قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، یہ گروہ بے نقاب ہو چکے ہیں، ہم دہشت گردوں اور اُن کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف معتدل اور محب وطن شخصیات اور جماعتوں کو متحد کر کے اسلام کے روشن اور چمکتے چہرے کو سامنے لائیں گے اور امن و سلامتی کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام کے خوب صورت چہرے اور ہزاروں شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ نیوز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماوں علامہ امتیاز حسین کاظمی، سید اسد عباس نقوی، سید حسین زیدی، شیخ عمران علی، رائے ناصر علی اور رانا ماجد علی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 431177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش