0
Friday 16 Jan 2015 21:27

امریکہ اور برطانیہ کا سائبر جنگی مشقیں کرنے کا اعلان

امریکہ اور برطانیہ کا سائبر جنگی مشقیں کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ ڈائوننگ سٹریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف ایک نئے مشترکہ دفاعی منصوبے کے تحت امریکہ اور برطانیہ سائبر جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے، یہ مشق اس سال منعقد کی جائے گی اور اس میں مالیاتی شعبے پر حملے سے نمٹا جائے گا۔ امریکی صدر اوباما کی برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد سائبر جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اہلکار بحرِ اوقیانوس کے دونوں جانب سائبر سیلز میں مل کر کام کریں گے۔ ڈائوننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ برطانیہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ مشترکہ سائبر سیل قائم کرے گا۔ واضح رہے کہ اس مشق کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب حال ہی میں امریکہ کے کئی سرکاری اور نجی ادارے سائبر حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکی فوج کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا تھا جب کہ اس سے پہلے سونی پکچرز کے راز افشا کر دیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 432988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش