0
Sunday 18 Jan 2015 19:54

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی سراج الحق سے ملاقات، عالمی حالات پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی سراج الحق سے ملاقات، عالمی حالات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے آج اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سابق رکن قومی اسمبلی اور نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفاز عزیز بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے قومی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ میں فرانس میں حضرت محمد ﷺ کی اہانت پر مبنی خاکوں کی اشاعت کے بعد عالم اسلام میں پائے جانے والے اضطراب اور تشویش کے بارے میں آواز اٹھائیں اور اس سلسلہ کو بند کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر واضح ہونا چاہئے کہ مسلمان کسی بھی صورت اپنے پیغمبر ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، اقوام متحدہ کو عالمی امن یقینی بنانے کیلئے انبیاء اور آسمانی کتب کے احترام کے بارے میں فوری قانون سازی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین عالم اسلام کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں اور گزشتہ نصف صدی سے کشمیری اور فلسطینی عوام کو ظلم و جبر کی چکی میں پیسا جارہاہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وہ عالمی برادری کو پاکستان کے مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔ سراج الحق نے اقوام متحدہ میں ان کی مستقل تعیناتی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 433465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش