0
Sunday 18 Jan 2015 21:43

عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان شاید اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، اس لئے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل آباد واقعے کی تمام فوٹیج سب کے سامنے ہے اور واقعے کا ملزم بھی گرفتار ہوچکا ہے، تو اب عمران خان کس بات پر شور مچا رہے ہیں، جب کہ میں سیاسی کارکن ہوں اس لئے جیل جانے یا مسائل سے گھبرانے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اس لئے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے خود دھرنے کے نام پر ملک کے خلاف سازش کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں دھرنا کنونشن کے دوران خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم ملک میں جمہورہت کے لئے نکلے تھے، لیکن فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں اور یہ سب کچھ رانا ثنا اللہ کے ایما پر ہوا، لہٰذا وہ سن لیں کہ وہ اسی سال جیل میں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 433486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش