0
Monday 19 Jan 2015 09:28

بگڑے ہوئے معاشرہ میں وحدت و چاہت کے پھول لگانے کے لئے عزم شبیر (ع) چاہیے، پیر سعادت علی شاہ

بگڑے ہوئے معاشرہ میں وحدت و چاہت کے پھول لگانے کے لئے عزم شبیر (ع) چاہیے، پیر سعادت علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ فخر المشائخ حضرت علامہ پیر سعادت علی شاہ (چورا شریف) نے سیرت مصطفیٰ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمپلی فائر ایکٹ کے ذریعہ درود و سلام کو روکنے کی مذموم سازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بیش بہا قربانیوں سے حاصل کئے گئے وطن میں ایسی مذموم حرکت کرنے سے قبل ان شہدا کی روحوں سے مشورہ تو کر لیا جاتا کہ اس اسلامی جمہوریہ میں درود و سلام پر پابندی لگا دی جائے۔ اگر ہمیں اس بگڑے ہوئے معاشرہ میں وحدت و چاہت کے پھول لگانے ہیں تو عزم شبیر (ع) درکار ہوگا، امام حسین (ع) کے چھوڑے چراغوں کی روشنی سے انسانیت آج بھی مستفید ہو رہی ہے۔ دین کی سربلندی کے لئے نبی (ص) کے نواسے نے سب کچھ لٹا دیا۔ آج اسلام دشمن عناصر فرانس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اکٹھے ہورہے ہیں، لیکن مسلمانوں کے کانوں میں اذان حریت دینے والا آج کوئی نہیں، دین کی دال سے بھی ناواقف لوگ آج دین کے ٹھیکدار بن چکے ہیں، امام خمینی (رہ) نے اپنی نئی نسل کی تربیت کی اور اس نسل نے انقلاب اسلامی برپا کیا، آج ہمیں بھی اپنی امت و ملک کی خاطر آئندہ نسلوں کی تربیت کا بیڑہ اٹھانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 433537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش