0
Saturday 24 Jan 2015 23:32

داعش نے مغوی جاپانی شہری کا سر قلم کردیا

داعش نے مغوی جاپانی شہری کا سر قلم کردیا
اسلام ٹائمز۔ جاپان کی جانب سے تاوان کی ادائیگی نہ کرنے پر داعش نے ایک مغوی جاپانی شہری کا سر قلم کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دوسرے مغوی کی رہائی کیلئے داعش کا مطالبہ اپنی جگہ برقرار ہے۔ گزشتہ دنوں داعش نے شام سے کینجی گوٹو جوگو اور ہارونا یوکاوا کو اغوا کیا تھا۔ بعدازاں مغویوں کی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ کسی صحرائی علاقے میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں ان دونوں جاپانی شہریوں نے نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ داعش کا ایک نقاب پوش ہاتھ میں خنجر لیے موجود تھا۔ داعش نے مغویوں کی رہائی کیلئے جاپان کی حکومت سے بیس کروڑ ڈالر تاوان مانگا تھا اور یہ بھی مطالبہ کیاتھا کہ جاپان کی حکومت داعش کے خلاف امریکی سربراہی میں بننے والے اتحاد کی مخالفت کرے۔ جس کے جواب میں جاپان کے وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگجو گروپ کا یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینا ناقابل قبول فعل ہے اور وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم کے اس جواب کے بعد داعش نے ایک مغوی کا سرقلم کردیا ہے، اور دھمکی دی ہے کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مغوی کو بھی ہلاک کردیا جائے گا۔ تاہم جاپان کے سرکاری ذرائع نے اپنے شہری کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 434836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش