0
Saturday 24 Jan 2015 23:51

عمران خان عدالتی کمیشن کے قیام سے خود بھاگ رہے ہیں، پرویز رشید

عمران خان عدالتی کمیشن کے قیام سے خود بھاگ رہے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتی کمیشن کے قیام سے خود بھاگ رہے ہیں۔ خان صاحب عمرہ کے بعد جھوٹ اور بہتان سے باز نہیں آئے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خان صاحب این اے 122 کا سچ سامنے آنے کے بعد گھبرا گئے ہیں، عمران خان اسمبلیوں کو نہیں مانتے لیکن سینٹ کا الیکشن ضرور لڑیں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خان صاحب اب ہار کے سوگ سے باہر آکر خیبر پختونخواہ پر توجہ دیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہر جگہ دھاندلی ہوئی لیکن جہاں سے خان صاحب جیتے ہیں وہاں الیکشن ٹھیک ہے۔ عدالتی کمیشن سے خان صاحب بھاگ رہے ہیں، اس میں سچ سامنے آنے کا خطرہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عدالت کے پوچھنے پر کہتے ہیں کہ دماغ پر چوٹ لگی تھی کچھ یاد نہیں۔ خان صاحب میڈیا کے شیر ہیں، جب عدالت پوچھتی ہے تو یہ معافی مانگ آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 434842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش