0
Friday 30 Jan 2015 21:45

جھنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیل دار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے افراد گرفتار

جھنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیل دار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ موبائل فون جہاں ایک سہولت ہیں، وہیں سادہ لوح عوام کے لیے درد سر بھی ہیں۔ موبائل فوج میسج کے ذریعے لوٹ مار کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جھنگ میں ذیشان حیدر خود کو اسسٹنٹ کمشنر اور محمد علی نائب تحصیل دار بن کر شہریوں کو لوٹتے ہوئے، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ہیڈ تریموں کے قریب رہائش پذیر سیلاب سے متاثر ہونے والے غلام اکبر کو فون کال کر کے امدادی رقم کا چیک کیش کرانے کی پیش کش کی، جس پر غلام اکبر نے کوتوالی پولیس کو آگاہ کر دیا۔ پولیس کے کہنے پر متاثرہ شخص نے ذیشان حیدر سے رابطہ کیا، جس نے اسے ضلع کونسل بلا لیا جہاں پولیس اہلکار پہلے ہی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بے نظیر سکیم کے کارڈز، شناختی کارڈ اور متعدد سمز برآمد کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 436070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش