0
Thursday 5 Feb 2015 19:47

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حلقہ خواتین کی ریلی

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حلقہ خواتین کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت'' یوم یکجہتی کشمیر''کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ بعدازاں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ خواتین نے بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین جنوبی پنجاب کی ناظمہ رفیعہ فاطمہ نے کہا کہ کشمیر اور کشمیری ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔ پاکستان اندرونی اور بیرونی دباؤ میں آنے کی بجائے مسئلہ کشمیر پر ڈٹا رہے۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ تمام دریا کشمیر سے پاکستان میں آتے ہیں۔ بھارت دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کو جرات کا مظاہرہ کر کے بھارت سے اپنی شہ رگ کشمیر کو آزاد کروانا چاہیے۔ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ضلعی ناظمہ لالہ رخ نے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے بھارتی ظلم وستم پر کیوں خاموش ہیں۔ اقوام متحدہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر کیوں نہیں عمل کروا رہا ہے۔ جب سکاٹ لینڈ، مشرقی تیمور اور سوڈان کے ایک صوبے کے عوام کو ریفرنڈم کا حق مل سکتا ہے تو کشمیر کی عوام کو کیوں نہیں۔ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ہم ان کو حق دلا کر رہیں گے۔ دیگر خواتین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے دوستی کا سوچنے سے پہلے پاکستان اپنے پانیوں پر بھارت کے ناجائز ڈیموں کی تعمیر رکوائے اور کشمیر کو آزاد کروائے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیرخطے میں نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ بھارت سے دوستی ہو سکتی ہے، بھارت پاکستان میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 437690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش