0
Saturday 7 Feb 2015 20:29

عمران خان کا ساتھ بغیر کسی لالچ کے دیا کیونکہ پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

عمران خان کا ساتھ بغیر کسی لالچ کے دیا کیونکہ پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے خوفزدہ ہے لیکن اسے بھاگنے نہیں دیں گے، دھرنے کی ایک اور تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے شیرشاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا ساتھ بغیر کسی لالچ کے دیا کیونکہ پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے، پاکستان کی معاشی حالت خراب، نوجوانوں کا مستقبل تاریک اور کسانوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے، جس پارٹی کو برگر پارٹی کہا جاتا تھا اس نے سینے پر گولیاں کھا کر ثابت کیا کہ وہ پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی کرپشن کی وجہ سے پیپلزپارٹی پورے پنجاب میں صرف ایک سیٹ جیت سکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 126 دنوں میں عمران خان نے قوم کو جگایا ہے تین دن کے نوٹس پر لوگوں کو جمع غفیر جمع ہو جاتا ہے۔ ہمارا مشن پاکستان میں تبدیلی لانا ہے، اگر راستے میں کے پی کے کی حکومت آئی تو ٹھکرا کر مشن پورا کریں گے۔ شاہ محمود نے کہا کہ فوج اور سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت کو پورا موقع دیا مگر وہ اپنی نااہلی کے سبب اس کا فائدہ نہ اُٹھا سکی۔
خبر کا کوڈ : 438300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش