0
Sunday 8 Feb 2015 08:33

منبر پر قابض لوگ تشیع کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں، شیخ محسن علی نجفی

منبر پر قابض لوگ تشیع کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں، شیخ محسن علی نجفی
اسلام ٹائمز۔ حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی کا مجمع اہل بیت کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آیت اللہ اختری کا کشور پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، مکتب تشیع استعماری حملوں کی زد میں ہے، دشمن کسی بھی ملک پر حملہ آور ہونے سے قبل اس علاقہ کے لوگوں کے اہداف، ترجیحات، نفسیات اور حساس ترین رگ کا مطالعہ کرتا ہے اور پھر سازش کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔ آج ہمارا دشمن ہمارے اندر گھس چکا ہے۔ ہم اس ملک میں اقلیت میں ہونے کے باعث دشمنوں کے حصار میں گھرے ہوئے ہیں۔ بیرونی دشمن کے علاوہ اندرونی دشمن کا بھی سامنا ہے۔ منبر پر قابض لوگ تشیع کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔ علماء اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے میں ناکام رہے تو دہشت گردوں نے اسلام کی بھانک تصویر دنیا کے سامنے رکھ دی، اسی طرح تشیع کا اصل چہرہ جب دنیا کو نہ دکھایا گیا تو منبر پر قابض لوگوں نے تشیع کا چہرہ بگاڑ ڈالا۔ دنیا کو تشیع کا اصل چہرہ دکھانے کی اشد ضرورت ہے۔ شکار پور سانحہ شیعوں کے لئے بڑا نقصان ہے۔
خبر کا کوڈ : 438416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش