0
Sunday 15 Feb 2015 09:59

اڑھائی سال پورے ہونے پر بلوچستان میں ہمارا وزیراعلٰٰی ہوگا، میاں محمد نواز شریف

اڑھائی سال پورے ہونے پر بلوچستان میں ہمارا وزیراعلٰٰی ہوگا، میاں محمد نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کا بھی بحران ہے، جس کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور اس کے لئے ایران کے ساتھ پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس خریدی جائے گی۔ بلوچستان میں مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان ہونے والے مری معاہدے کی تصدیق کرتا ہوں۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا منصب اڑھائی سال نیشنل پارٹی اور اڑھائی سال مسلم لیگ (ن) کے پاس رہیگا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان میں شامل مخلوط جماعتوں کے درمیان معاہدے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ بلوچستان حکومتوں کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے۔ مری معاہدہ کے تحت بلوچستان میں اقتدار اڑھائی سال نیشنل پارٹی اور اڑھائی سال مسلم لیگ (ن) کے پاس ہوگا۔ یہ معاہدہ طے ہوچکا ہے اور اس میں دونوں جماعتوں کے اکابرین کے دستخط بھی موجود ہیں۔ جہاں تک بلوچستان میں مخلوط حکومت کی بات ہے تو اس میں مسلم لیگ (ن) حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ رہی بات وزارت اعلٰی کے منصب کی تو اس پر معاہدہ ہوچکا ہے۔ دونوں جماعتیں یعنی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو برابر وقت ملیگا۔ اس بات میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 440422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش