0
Saturday 21 Feb 2015 22:36

دہشتگردی مذہب کی بنیاد پر ہو یا فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کے نام پر ہر طرز کی دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ

دہشتگردی مذہب کی بنیاد پر ہو یا فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کے نام پر ہر طرز کی دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے قائم مقام مرکزی امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین کے مطابق شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائے اور ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، سینٹ انتخابات کے حوالے سے بدنما ہارس ٹریڈنگ کی خبریں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں اس وقت ملک میں سیاسی بحران از سر نو تباہی کا نیارخ تلاش کر رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان عدالتی کمیشن کے قیام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث چیف جسٹس از خود نوٹس لیں اورسپریم کورٹ کے تین ججز سمیت چاروں ہائیکورٹس کے ججز پر اپنی سربراہی میں عدالتی کمیشن تشکیل دیں جو 2013ء کے انتخابات کی بھی پڑتال کرے اور نئے انتخابات کے حوالے سے بھی اصلاح کرے، قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے برقرار رہنا چاہیے اور دہشتگردی مذہب کی بنیاد پر ہو یا فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کے نام پر ہر طرز کی دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، بلدیاتی انتخابات سے صوبائی حکومتوں کو فرار کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کے بعد قائم مقام مرکزی امیر کا حلف اٹھانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داران کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے حکمرانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور ایک فاشٹ گروہ کی سرپرستی کرنا دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مساجد، مدارس پر تو اعتراض ہے لیکن این جی اوز پر اعتراض نہیں اور امریکی سسٹم کے تابع تعلیمی ادارے جو بگڑی نسل تیار کر رہے ہیں اس کیلئے انہیں کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے حکومت غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئین جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے عوام کے جمہوری حقوق کیلئے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور حکمران اصولوں کی بنیاد پر بہتر راستہ تلاش کرتے ہوئے حالات، سیاست اور ملک کو بند گلی میں لے جانے سے بچائیں۔ پارلیمانی اصلاحات کے کیلے قائم کمیٹی اپنا کام کو جلد از مکمل کرے الیکشن کمیشن کو بااختیار خود مختیار ادارہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 442083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش