0
Saturday 7 Mar 2015 00:52

نواز شریف روضہ رسولﷺ کیساتھ جنت البقیع کے مزارات پر بھی حاضری دیں، علامہ عباس کمیلی

نواز شریف روضہ رسولﷺ کیساتھ جنت البقیع کے مزارات پر بھی حاضری دیں، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودیہ عرب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کعبتہ اللہ اور مسجد نبوی کیساتھ ساتھ روزہ رسولﷺ، جنت البقیع، امہات المومنین، صحابہ کرام، حضرت فاطمہ زہراؑ اور اہلبیت اطہارؑ کے مقدس مقامات پر بھی حاضری دیں اور ملک کی سلامتی اور استحکام، امن اور مسلمانوں کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کریں، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور جنت البقیع میں دفن ہزار ہا اصحاب رسولﷺ اور مقدس ہستیوں کی قبور پر حاضری سے دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات اور خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے روضہ اقدس پر حاضری سے خوشنودی خدا اور رسول ﷺ کے حصول میں مدد ملے گی اور خدا ہمارے ملک کو استحکام اور امن کے قیام میں مدد کریگا۔
خبر کا کوڈ : 445413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش