0
Monday 16 Mar 2015 19:45

غیرمسلموں کو تحفظ دینا ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے، علامہ اسدی

غیرمسلموں کو تحفظ دینا ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن دشمن اور انسانیت دشمن گروہ نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہو گا، چاہے وہ مذہبی ہو یا سیاسی، ملکی سلامتی و بقا کا تقاضا ہے کہ ان انسانیت دشمنوں کا خاتمہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر مسلموں کو تحفظ دینا ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے، اقلیتی برادری کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، انسانیت و اسلام دشمن خارجیوں نے دنیا میں اسلام کو بدنام کر دیا ہے، دراصل یہ گروہ درپردہ اسرائیل، امریکہ اور انڈیا کے ایجنٹ ہیں، جو اپنے آقاوُں کے اشارے پر اسلامی تعلیمات اور اسلامی اقدار کو پامال کر رہے ہیں، الحمدللہ دنیا بھر میں یہ خارجی دہشت گرد گروہ شکست کھا رہا ہے اور انشااللہ پاک سر زمین سے ہماری افواج ان کے ناپاک وجود کا خاتمہ کر کے رہیں گی، دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے قوم کو متحد ہو کر سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 447911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش