0
Monday 16 Mar 2015 21:26

سانحہ یوحنا آباد، جلائے جانیوالے شخص کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، شہباز شریف

سانحہ یوحنا آباد، جلائے جانیوالے شخص کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ سانحہ یوحنا آباد کے بعد شک کی بناء پر جلائے گئے شخص کی شناخت نعیم کے نام سے ہو گئی تھی، جبکہ اس کی موٹر سائیکل پولیس نے یوحنا آباد کے داخلی دروازے سے برآمد بھی کر لی ہے۔ میڈیا پر حقائق آنے کے بعد وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے نعیم کو جلا کر قتل کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض شک کی بناء پر کسی انسان کو قتل کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے، جبکہ حالات کوئی بھی ہوں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے نعیم کو جلانے میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یاد رہے سانحہ یوحنا آباد کے بعد قصور کے رہائشی نعیم کو مشکوک شخص سمجھ کر پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ مشتعل مظاہرین نے اسے پولیس سے چھین کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کے بعد اسے آگ لگا دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 447947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش