0
Thursday 26 Mar 2015 00:13

بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کا ضمانتی گرفتار، اہم انکشاف کر دیئے

بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کا ضمانتی گرفتار، اہم انکشاف کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جاوید شکیل نے دوران تفتیش واقعے سے متعلق اہم انکشاف کر دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق رضوان قریشی کے ضمانی جاوید شکیل نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ فیکٹری جلانے کیلئے میٹنگ سیاسی جماعت کے دفتر میں ہوئی، بلدیہ ٹاؤن فیکٹری تک جانے کیلئے دو گاڑیاں فراہم کی گئیں، جس میں ایک ہائی روف میں نیلے رنگ کے ڈرم کے ذریعے کیمیل لے جایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ فیکٹری چوکیدار کو باندھ کر کمرے میں بند کیا، آگ لگنے کے بعد بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے خودکار دروازے بند ہوگئے تھے، جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 450064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش