0
Thursday 26 Mar 2015 16:45

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت پر ایران کا ردعمل، جارحیت روکنے کا مطالبہ

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت پر ایران کا ردعمل، جارحیت روکنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور بحران کا دائرہ اور زیادہ وسیع ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو خطرناک اور ملکوں کے اقتدار اعلی کے احترام میں بین الاقوامی فرائض و ذمہ داریوں کے منافی قرار دیا۔ مرضیہ افخم نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف فوجی کارروائی کہ جو داخلی بحران کا شکار اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، حالات کے مزید پیچیدہ ہونے، بحران کا دائرہ پھیلنے اور یمن کے داخلی اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے موقع ہاتھ سے نکلنے کا باعث بنے گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن کے گروہوں اور جماعتوں کے درمیان ہونے والے قومی معاہدوں پرعمل درآمد پر زور دیتے ہوئے یمن اور اس کےعوام کے خلاف ہونے والے ہوائی حملوں اور تمام جنگی اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے انتہا پسندی کے پھیلاؤ اور دہشت گردی کی تقویت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت کا نتیجہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے پھیلنے کے علاوہ اور کچھ نہیں نکلے گا اور پورے علاقے میں بدامنی پھیل جائے گی۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان گفتگو جاری رکھنے اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ حسین امیرعبداللھیان نے جو یمن کے بحرانی حالات سمیت علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں روس کے حکام سے صلاح و مشورہ کرنے کے لیے ماسکو گئے ہیں، کہا کہ یمن کے سیاسی دھڑوں کے درمیان بات چیت سے ہکی مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 450145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش