0
Friday 27 Mar 2015 23:42

بھارت خطے میں جارحانہ عزائم پر عمل پیرا ہے، برجیس طاہر

بھارت خطے میں جارحانہ عزائم پر عمل پیرا ہے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے گورنر و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چودھدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں جارحانہ عزائم پر عمل کر رہا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا کیونکہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر ٹھوس بنیادوں پر اقدام اٹھائے تو بھارت کی جارحیت واضح ہو جائے اور کشمیر کے مظلوم حقوق سے محروم عوام کو حقوق مل سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی پر نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو حل کی جانب لے کر جائے۔
خبر کا کوڈ : 450455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش