0
Friday 10 Apr 2015 08:20

کراچی میں فائرنگ، نصیر مینگل کا پوتا اور بھانجا زخمی

کراچی میں فائرنگ، نصیر مینگل کا پوتا اور بھانجا زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا ہے۔ نصیرمینگل کہتے ہیں ان کے خاندان کے لئے بلوچ علیحدگی پسندوں کی طرف سے ہے۔ ریسکو حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کی شناخت مطیع الرحمان اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر مینگل نے اسپتال کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھانجے اور پوتے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف ان کے لئے خطرات موجود ہیں۔ ان کے خاندان کے افراد پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 453248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش