0
Monday 20 Apr 2015 20:08

صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک

صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ موغادیشو سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے شمال مشرقی علاقے غاروی میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے اقوام متحدہ کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 اہلکار ہلاک ہو گئے، جن میں سے 7 افراد کا تعلق صومالیہ اور دو کا کینیا سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں متعدد راہ گیر بھی زخمی ہوئے جب کہ حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولس کے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم الشباب نے گزشتہ چند سالوں کے دوران صومالیہ میں خاص طور پر دارالحکومت موغادیشو میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور غیر ملکیوں پرمتعدد حملے کیے ہیں جن میں بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ ماہ ایک ہوٹل پر الشباب کے حملے میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 455702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش