0
Thursday 23 Apr 2015 10:08

وادی تیراہ میں فضائی کارروائی ، 20 دہشت گرد ہلاک

وادی تیراہ میں فضائی کارروائی ، 20 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ و گولا بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 456132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش