0
Friday 24 Apr 2015 21:43

خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سکندر شیرپاو

خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سکندر شیرپاو
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ کے حقوق، انتظامی معاملات اور امن و امان کے قیام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ اور عوام سماجی و معاشی اور اقتصادی بدحالی کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنج پائو شبقدر ضلع چارسدہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکندر شیرپائو کہا کہ ہماری سیاست کا محور پختونوں اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کی بہبود اور صوبہ کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا ہر سطح پر نظر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام ناروا لوڈشیڈنگ، شدید بد امنی، مہنگائی و بے روزگاری اور پسماندگی سے عاجز آچکے ہیں اور ان میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے جبکہ صوبائی حکومت کے پاس مرکز سے حقوق لینے اور صوبہ کی پسماندگی دور کرنے سمیت مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں اور زبانی جمع خرچ کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 456317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش