0
Sunday 3 May 2015 09:03

رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ

رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر 30 سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کر کے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی میں تھانہ ماچھکہ کی پولیس چوکی پر 30 سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کر کے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس چوکی پر حملہ چھوٹو گینگ، سلتوشر اور گڈوشر کےڈاکوؤں نے کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں اور علاقے میں جاری آپریشن کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جب کہ یہ حملہ پولیس گھوٹکی کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 457991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش