0
Friday 3 Dec 2010 20:28

وکی لیکس،نواز شریف اسلامی بنیاد پرستی کے خالق ہیں،داد فرسپانتا،واشنگٹن مخالف تحریک چلائینگے،رچرڈ باوچر

وکی لیکس،نواز شریف اسلامی بنیاد پرستی کے خالق ہیں،داد فرسپانتا،واشنگٹن مخالف تحریک چلائینگے،رچرڈ باوچر
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت میاں نواز شریف کو اسلامی بنیاد پرستی کا خالق سمجھتی ہے جبکہ رچرڈ باؤچرکو خدشات تھے کہ نواز شریف پاکستان میں اسلام کی حمایتی اور مشرف اور امریکا مخالف تحریک چلا سکتے ہیں۔وکی لیکس نے 8 ستمبر 2007ء کو کابل میں رچرڈ باؤچر کی افغان صدر حامد کرزئی اور افغان وزیر خارجہ سپانٹا کی گفتگو کا انکشاف کیا ہے،جس میں پاک افغان جرگے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رچرڈ باؤچر نے کہا کہ پاک افغان جرگے میں مشرف کی شرکت کی تاخیر کی بڑی وجہ یہ تھی کہ انہیں ڈر تھا کہیں سپریم کورٹ میاں نواز شریف کو وطن واپس آنے کی اجازت نا دے دے۔
افغان وزیر خارجہ سپانٹا نے کہا کہ وہ جانتے ہیں میاں نواز شریف ان کے لیے بری خبر ہیں۔نواز شریف خطے میں اسلامی بنیاد پرستی کے خالق ہیں۔رچرڈ باؤچر نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان واپس آ گئے تو وہ اسلام کی حمایتی،مشرف اور امریکا مخالف تحریک کا آغاز کر سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان میں قبائلیوں کو باقاعدہ نمائندگی کا حق دیا جانا چاہیئے۔رچرڈ باؤچر نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سیاسی جماعتوں کا نظام فی الحال نہیں چل سکتا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر خفیہ معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کو خدشہ تھا کہ نواز شریف واپس آ کر پرویز مشرف اور واشنگٹن مخالف تحریک چلائیں گے۔وکی لیکس پر شائع ہونی والی تازہ دستاویزات کے مطابق اُس وقت کے نائب امریکی وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے دو ہزار سات کی ملاقات میں افغان صدر حامد کرزئی کو بتایا کہ نواز شریف بنیاد پرستی کے خالق ہیں اور ان کا پاکستان واپس آنا افغانستان کیلئے بری خبر ہو گی۔رچرڈ باؤچر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے سربراہ اسلام کے حمایتی ہیں اور وہ واپس آکر اسلام کی حمایت،صدر پرویز مشرف اور امریکا کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 45810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش