0
Friday 8 May 2015 00:56

پی کے 95 انتخابات، جماعت اسلامی کے امیدوار 18798 ووٹ لیکر کامیاب

پی کے 95 انتخابات، جماعت اسلامی کے امیدوار 18798 ووٹ لیکر کامیاب
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر پی کے 95 پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ جہاں جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 95 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل کرلیے گئے، جہاں جماعت اسلامی کے امیدوار ایک بار پھر کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اعزازالملک 18798 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان 16822 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ ان نتائج کے بعد جماعت اسلامی کی خالی ہونے والی نشست پر ایک مرتبہ پھر انہی کی جماعت کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے اس حلقہ میں ایک مرتبہ پھر خواتین کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 459204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش