0
Wednesday 13 May 2015 21:21

سندھ رینجرز نے سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں تک پہنچنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی

سندھ رینجرز نے سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں تک پہنچنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ صفورا گوٹھ کے تناظر میں سندھ رینجرز نے دہشت گردوں تک پہنچنے کیلئے شہریوں سے مدد کی درخواست کر دی، جبکہ دوسری جانب شہر میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے رینجرز نے کراچی کے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نہتے افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشتگردوں تک پہنچنے کیلئے عام شہریوں سے مدد مانگ لی ہے، معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں عام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو 1101 پر اطلاع دی جائے۔ دوسری جانب رینجرز نے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد شہریوں سے پُرامن رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز اور عوام مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 460574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش