0
Saturday 16 May 2015 20:53

حدبندی تنازعہ، معائنہ کمیشن کے سربراہ دیامر پہنچ گئے

حدبندی تنازعہ، معائنہ کمیشن کے سربراہ دیامر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ دیامر تھور گلگت اور کوہستان ہربن داس حد بندی تنازعہ حل کرنے کیلئے تشکیل کردہ ایک رکنی معائنہ کمیشن دیامر پہنچ گیا۔ گزشتہ سال دیامر اور کوہستان کے عوام کے مابین حدبندی تنازعہ پر دونوں اطراف سے خون خرابے کے بعد وفاقی حکومت نے حدودتنازعہ کو حل کرنے کیلئے کمیشن بناکر اس مسلے کو حل کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ گزشتہ سال جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد کی سربراہی میں حد بندی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا معائنہ کمیشن کے سربراہ تنویر احمد چلاس پہنچ گئے اور چلاس سے دیامر اور کوہستان انتظامیہ کے ہمراہ متنازعہ ایریا کا دورہ کرنے کیلئے لیلنگ دار، بھاشہ پل اور بسری روانہ ہوگئے اور وہاں پر متنازعہ علاقے کا باقاعدہ معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر دیامر انتظامیہ کی طرف سے سیکرٹری قانون رحیم گل اور ڈی سی دیامر عثمان احمد نے حدبندی تنازعہ سے متعلق بریفنگ دی اور دستاویزات بھی پیش کئے گئے جبکہ دوسری طرف کوہستان انتظامیہ کی جانب سے سیکرٹری قانون خیبرپختونخوا اور ڈی سی او کوہستان ظفر الاسلام نے بریفنگ دیتے ہوئے حدود تنازعے سے متعلق دستاویزات پیش کئے۔

متنازعہ ایریا کے مقام پر دونوں صوبوں کے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کا بریفنگ سننے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد واپس چلاس پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد دونوں علاقوں کے عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور اس کے بعد دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ بھی ان کی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد چلاس میں رات گزارنے کے بعد آج گلگت میں چیف سیکرٹری سے بھی ملیں گے اور امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حدبندی تنازعے کا مسلہ جلد حل کیا جائےگا۔ یاد رہے حدبندی تبازعے کے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے دو علاقائی قومی جرگے بھی تشکیل دئیے گئے تھے لیکن اُن جرگوں نے آج تک اس مسئلے پر کوئی فیصلہ نہیں سنا سکے تھے۔ اب دیکھنا یہ کمیشن اس اہم ایشو کو سلجھا سکے گا کہ نہیں فیصلہ آنا باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 461235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش