1
0
Sunday 17 May 2015 20:51

آئندہ چند روز میں اہم سیاسی ستون ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرینگے، ناصر عباس شیرازی

آئندہ چند روز میں اہم سیاسی ستون ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرینگے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ نون تکفیروی گروہوں سے اپنے تعلقات کی وضاحت کرے۔ نون لیگ حکومت کے وزراء کالعدم تنظیموں کے سربراہان کی سرپرستی آخر کس کی ایما پر کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے منفی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تکفیری گروہوں کو مکمل آزادی دے رکھی ہے، تاکہ وہ اس ملک میں فرقہ واریت کے فروغ کے لئے اپنی آزادنہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام انہیں اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مسلک یا عقیدے کی بات کرکے لوگوں کے مذہبی جذبات کی توہین کریں۔ یہاں کے لوگوں کی صدیوں پرانی روایات ہیں۔ یہ مدتوں سے وحدت و اخوت کے رشتے میں پیوست ہیں۔ مسلک کے نام پر تفریق کی کسی سازش کو یہاں پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کی داعی ہے۔ اس نے اہل علاقہ کی بلاتفریق خدمت کے عزم کو عملی شکل دی ہے۔ یہی وجہ ہے ہماری اتنخابی مہم میں شیعہ سنی مسالک کے لوگ بلاتخصیص پوری لگن اور بھرپور انداز میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں عوام کو چہرہ دکھانے والی سیاسی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ علامہ راجہ ناصر عباس کے طرز عمل کی پیروی کریں، جو الیکشن سے قبل بھی متعدد بار ان علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو بیشتر فلاحی منصوبوں سے نواز چکے ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں علاقے کے بہت اہم اور نامور سیاسی ستون مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں جو مخالفین کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 461429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ناصر عباس مہدوی
Pakistan
پاکستان میں مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے معاشرے کیلئے یہ ایک مثبت کاوش ہے۔
ہماری پیشکش